اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس نے 5 گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد آزاد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تعینات 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا تاہم 5 گھنٹے تک دونوں سفارتکاروں کو تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں کے نام منیر خانزادہ شاہ اور حسن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169